کارکلا ،17؍ مارچ (ایس او نیوز) کارکلا تعلقہ کے نیٹّے میں ہندو جاگرن ویدیکے کے کارکن انیل پجاری پر گھر گھس کر تلوار سے حملہ کرن کے معاملے میں دیہی پولیس اسٹیشن کے افسران نے بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام سنیل، پرساد اور شرتھ ہیں، جو کہ نیٹّے ہی رہنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ 14مارچ کی رات میں ایک ٹولی نے انیل پجاری پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد ملزمین کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا تھا۔ اسی مہم کے دوران جب مذکورہ بالا تین ملزمین کار میں سفر کررہے تھے تو بیلوائی نامی مقام پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات میں شامل ابھی دو اور ملزمین کو گرفتار کرنا باقی ہے۔
کارکلا سرکل انسپکٹر سمپت کمار کی رہنمائی میں دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر تیجسوی اور ٹآون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مدھو بی ای اور عملہ نے گرفتاری مہم میں حصہ لیا۔